اداکارہ لیلی کو لبرٹی مارکیٹ میں مداحوں نے گھیر لیا

 Laila

Laila

لاہور (جیوڈیسک) ادکارہ لیلی کو عید کی شاپنگ کے دوران لبرٹی مارکیٹ میں مداحوں نے گھیر لیا جبکہ اداکارہ عید کی شاپنگ ادھوری ہی چھوڑ کر چلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ادکارہ لیلی گزشتہ رات عید کی شاپنگ کیلئے لبرٹی مارکیٹ گئیں جہاں پر ان کو دیکھتے ہی شہر یوں کے بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہو گئی جو ان سے آٹو گراف مانگتے اور ان کے ساتھ تصویر بنواتے رہے جبکہ اداکارہ نے شہر یوں کے بڑھتے ہو ئے رش کی وجہ سے اپنی شاپنگ ادھوری چھوڑ دی اور شاپنگ مکمل کیے بغیر ہی واپس چلی گئیں۔