اداکارہ ماہ نور کی فلم ’’لفنگا‘‘ کی نمائش شروع

Mah Noor

Mah Noor

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ماہ نورکی نئی فلم ’’ لفنگا ‘‘ کی میٹروپول میں نمائش شروع ہو گی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارشفقت چیمہ، نواز انجم، افتخار ٹھاکر اور ثوبیہ خان سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ فلم کے ہدایتکار نسیم حیدرشاہ اور فلمساز اصغرعلی ہیں۔ گزشتہ روزپاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران، فیاض خان، جونی ملک، شیخ اکرم کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلم دیکھی اورفنکاروں کی پرفارمنس کوسراہا۔

چوہدری اعجاز کامران نے بتایا کہ وسائل کی بے پناہ کمی اورشدید بحران کے باوجود فلم بنانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کوبچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ’’لفنگا‘‘ کی کہانی، فنکاروں کی اداکاری اور میوزک جاندار ہے۔
دوسری جانب اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ ’’لفنگا‘‘ میں رومانس، کامیڈی اورایکشن بھرپورانداز سے شامل کیا گیا ہے۔اس لیے مجھے امید ہے کہ فلم بین جب ہماری فلم دیکھیں گے توان کے اداس چہروں پر مسکراہٹ ہو گی۔