لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان قسمت آزمائیں گی، فلم میں ماہرہ کے ہمراہ ہونگے رنویر سنگھ۔ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی انٹری کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارتی فلموں میں اداکاری کی اس دوڑ میں ماہرہ خان بھی شامل ہو گئیں۔
ماہرہ خان نے ڈراموں کیساتھ فلم بول میں پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب انہیں بالی ووڈ میں یش راج پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں رنویر سنگھ کیساتھ کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی کے دیگر فنکاروں کی طرح ماہرہ خان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گی،فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔