اداکارہ میرا کو اب ہیروئن کے بجائے بڑی بہن کا کردار ادا کرنا چاہیے، سنگیتا بیگم

Sangeeta Begum

Sangeeta Begum

لاہور (جیوڈیسک) لالی ووڈ کی سینئر فنکارہ سنگیتا بیگم کا کہنا ہے کہ میرا سینئر ہو چکی ہیں اب انہیں ہیروئن کی بجائے بڑی بہن جیسے کردار ادا کرنے چاہئیں۔

سنگیتا بیگم کا کہنا تھا کہ میرا اور ان جیسی دیگر فنکاراؤں کو کریکٹر ایکٹنگ کرنی چاہئیے ان کی عمر اب ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے مناسب نہیں، انہیں فلمی صنعت کی بھاگ دوڑ نئے نوجوان فنکاروں کو سونپ دینی چاہئیے۔

اداکارہ سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا عمل رفتہ رفتہ جاری ہے، کراچی میں معیاری فلموں کی پروڈکشن سے فلمی صنعت کو سہارا ملا ہے، جلد لاہور کی انڈسٹری بھی اچھی فلمیں دینا شروع کردے گی۔