اداکارہ میرا کا کینیڈا میں مستقل قیام کا کارڈ منسوخ

Meera

Meera

مانٹریال کینیڈین حکام کاکہنا ہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کینیڈا میں مستقل رہائش اختیارنہیں کرسکتیں۔ کینیڈین حکام نے پاکستانی اداکارہ میرا کے مستقل رہائش کے کارڈ میں توسیع سے انکار کردیا ہے۔ا ب انہیں کینیڈا جانے کے لیے ویزا لینے پڑے گا۔

زرائع سے بات چیت میں میرا کہتی ہیں انہوں نے کینیڈا کا مستقل رہائشی کارڈ واپس کردیا ہے۔

کینیڈین امیگریشن حکام کے مطابق میرا کے رہائشی کارڈ کی مدت اس ہفتے ختم ہورہی ہے، کیونکہ میرا نے 5سال کے عرصے میں3سال بھی کینیڈا میں قیام نہیں کیا۔