اداکارہ نرگس فخری 35 برس کی ہوگئیں

Nargis Fakhri

Nargis Fakhri

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری 35 برس کی ہو گئی ہیں۔ رومانوی فلموں سے شہرت پانے والی نرگس فخری نے 2011 ء میں ’’راک اسٹار ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

میں تیرا ہیرو، پھٹاپوسٹر نکلا ہیرو، کک اور مدراس کیفے میں بھی نرگس فخری نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نرگس نے اسٹار ڈسٹ ایوارڈ اور ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ امریکا کی صف اول کی ماڈلز میں نرگس فخری اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔