لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے اپنے پلازہ پر مبینہ قبضہ ختم کرانے کے لیے سی سی پی او لاہور کو درخواست دے دی۔ اداکارہ میرا اپنے وکیل کے ساتھ سی سی پی او لاہور شفیق احمد کے دفتر گئیں۔
اور درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے ان کے گلبرگ میں واقع پلازہ پر قبضہ کر لیا ہے،جس پر سی سی پی او نے ایس پی ماڈل ٹان کو معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ شفیق احمد کے مطابق انکوائری کے بعد میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔