لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم اسٹار ریما خان نے انکشاف کیا ہےکہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش ایک دوسری اداکارہ کی جانب سے کی گئی۔
ریما خان نے کہا کہ مجھے اللہ نے بچایا، جسے مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا اسی نے مجھے بتادیا۔
اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ بھیجے جانے والے شخص کو مجھے زہر دینے کے لیے ایک لاکھ روپے بھی دیے گئے تھے۔
ریما خان کے مطابق فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔
اداکارہ ریما کے بیان پر پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریما کو جس نے ہراساں کیا وہ اس کی نشاندہی کریں، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔