اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک اور شیرنی گود لے لی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک اور شیرنی گود لے لی۔ اداکارہ شیرنی کی دیکھ بھال کے لیے چڑیا گھر انتظامیہ کو خرچہ دیں گی۔ پریانکا چوپڑا جانوروں کے تحفظ کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے جھاڑکنڈ کے چڑیا گھر سے ایک شیرنی کو گود لیا ہے۔ پریانکا پہلے بھی اس چڑیا گھر سے دو شیرنیوں کو گود لے چکی ہیں جس کی دیکھ بھال کے لیے اداکارہ سالانہ لاکھوں روپے چڑیا گھر انتظامیہ کو دیتی ہیں۔