رنبیرچھوٹے بھائی کا کردار نبھا سکتے ہیں، منیشا کوئرالہ

Manisha Koirala

Manisha Koirala

ممبئ (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کی رنبیر کپور ان کے چھوٹے بھائی کا کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔

منیشا کوئرالہ جنہوں نے بالی وڈ کے تقریباً سبھی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اب یہ چاہتی ہیں کہ رنبیر کسی فلم میں ان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھائیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے رنبیر کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ رنبیر بہترین اداکار ہیں۔ انھوں نے رنبیر کا کام دیکھا ہے اوروہ ان سے بہت متاثر ہیں۔

اداکارہ نے رنبیر کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی نئی اداکاراوں سے کی بھی تعریف کی ،انھوں نے کہا کہ نئی آنے والی تمام اداکارائیں جن میں انوشکا، پرینتی، سوناکشی، سونم شامل ہیں، بہترین اداکارائیں ہیں۔