اداکارہ ریشم کی فلم سوا رنگی کا پریمئیر شو، فنکاروں کی شرکت

Swaarangi

Swaarangi

لاہور (جیوڈیسک) فلم ساز فدا حسین کی منشیات کے استعمال کے نقصانات پر مبنی فلم سوا رنگی میں دکھایا گیا کہ کس طرح نشے کی لعنت اچھے برے کی تمیز بھلا کر بعض اوقات انسان کو خود سے بھی بیگانہ کر دیتی ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں ریشم، ایوب کھوسو اور نوید اختر شامل ہیں۔

فلم کی کہانی گاﺅں کی رہائشی سلمیٰ نامی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گھر کو بچانے کے لیے سر توڑ کو ششیں کرتی ہے تاہم اس کا شوہر جونشے کا عادی ہے وہ نشے کے حصول کے لئے اپنے بچوں کی جان بھی قربان کر دیتا ہے۔

پریمیئر شو کے موقعے پر لاہور کے سنیما گھر میں فلم، فیشن اور میوزک انڈسٹری کے بڑے نام شریک ہوئے۔