لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ٹی وی کی دو سینئر اداکارائیں روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
ٹی وی کی دو سینئر آرٹسٹ اور ڈائریکٹر روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا۔
ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کرلی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد متوقع ہیں۔