اداکارہ صائمہ خان کی فلم ’’عیاش‘‘ کی نمائش 14 اگست کو ہو گی

Saima Khan

Saima Khan

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ صائمہ خان کی پنجابی فلم ’’عیاش‘‘ 14 اگست کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔

فلم عیدالفطر پر نمائش کے لئے پیش کی جانا تھی مگر مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کو دیکھنے کے بعد نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم میں غیر مہذہب گانوں اور فحش مناظر کے سوا کچھ نہیں۔ اب فلم 14اگست سے نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔