اداکارہ صائمہ نے بھی چھوٹی اسکرین کا سہارا لے لیا

Saima

Saima

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ صائمہ نے بھی چھوٹی اسکرین کا سہارا لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف فلمی اداکارہ صائمہ نے فلمی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے دوسری اداکاراؤں کی طرح ٹی وی انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے جہاں ان دنوں اداکار معمر رانا کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کروا رہی ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ صائمہ نے ٹی وی ڈراموں میں مستقل کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کا سیکریٹری نئے پراجیکٹس کے لیے ٹی وی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے رابطے کر رہا ہے۔ یاد رہے اداکارہ صائمہ اس سے قبل بھی متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریل کر چکی ہیں مگر فلمی مصروفیات کی وجہ سے انھوں نے مزید پراجیکٹ کرنے سے معذرت کر لی تھی۔