لاہور (جیوڈیسک) کے مقامی عدالت نے اداکارہ سلومی رانا کو فراڈ کیس میں ایک سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سزا سنتے ہی سلومی رانا پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہوگئیں۔ لاہور کی ماڈل ٹان کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو سلمان تاثیر کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ سلومی رانا نے کمپنی سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔
اس حوالے سے دستاویزی ثبوت بھی عدالت کو فراہم کیے گئے۔ اداکارہ سلومی رانا نے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیدیا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر سلومی رانا کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تو وہ پولیس اہلکاروں کو چکمہ دیکر فرار ہوگئیں۔