کراچی (جیوڈیسک) ٹی وی کی باصلاحیت اداکارہ صنم سعید نے اپنے بچپن کے دوست فرحان حسن سے شادی کرلی، ان کا نکاح و رخصتی گزشتہ روز لاہور میں عمل میں آئی۔ شادی دونوں گھروالوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی۔ صنم سعید کے شوہر ورلڈ بینک جبکہ سسر لاہور میں ایک بینک میں اعلیٰ عہدے پر تعینات ہیں۔
دولہا دلہنیا کو لے جانے کے لئے امریکہ سے لاہور خصوصی طور پر آیا ہوا ہے۔ صنم سعید کو معروف بیوٹیشن طارق امین کے سیلون میں تیار کیا گیا۔ نکاح کے لئے صنم سعید کو فیملی سمیت لاہور آنا پڑا۔ آئندہ دنوں دولہا دلہن بنکاک چلے جائیں گے جہاں وہ 15 اور 16 جنوری کو عشائیہ تقریبات منعقد کریں گے۔ واضح رہے کہ صنم سعید نے بھی ماضی کے فنکاروں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی شادی کے بارے میں نمائندہ دنیا سے چند روز قبل انکار کیا تھا۔