لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ایک اور بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے لیے وہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت روانہ ہو جائیں گی۔
سارہ لورین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگی، بلکہ میں تو آئندہ ماہ بھارت جائوں گی جہاں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے علاوہ دیگر پروجیکٹس کے حوالے سے دیگر بھارتی فلم سازوں سے میری ملاقاتیں متوقع ہیں، میری کوشش ہے کہ میں بھارت میں زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کر کے اپنے ملک کا نام روشن کروں۔