ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے خواتین پر تشدد کے حوالے سے بننے والی فلم میں کام شروع کردیا۔ شبانہ اعظمی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نمرتا گوئل کو میں نے اس وقت دیکھا تھا جب وہ بچی تھی۔
اس کی ہدایتکاری میں بننے والی مختصر فلم ’’آؤٹ سائیڈ ‘‘ جو خواتین پر گھریلو تشدد کے حوالے سے ہے میں اس میں کام کر رہی ہوں ۔فلم کے ہدایتکار نشید فاروقی ہیں ۔فاروقی نہ صرف مختصر فلموں کی ہدایتکاری کرتے ہیں بلکہ وہ ڈرامے بھی لکھتے ہیں ۔فلم میں کرسٹوفر سمپسن ،بھاسکر پٹیل اور یاسمین صدیقی بھی اداکاری کے جو ہر دکھا رہی ہیں۔