اداکارہ شلپا شیٹھی نے زندگی کی انتالیس بہاریں دیکھ لیں

Shilpa Shetty

Shilpa Shetty

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے زندگی کی انتالیس بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے انتالیس ویں سالگرہ گزشتہ روز اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔ ماڈلنگ سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی بھارتی حسینہ شلپا شیٹھی نے بالی ووڈ میں قدم فلم بازی گر سے رکھا۔ تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم اداکار گوندا کے ساتھ آگ تھی۔ میں کھلاڑی تو اناڑی میں شلپا کی اداؤں نے لاکھوں دلوں کا چین چرایا۔

رومانوی فلم دھڑکن میں شلپا شیٹھی کی سنجیدہ اداکاری بھی مداحوں کو بھائی۔ شادی کر کے پھنس گیا، پھر ملیں گے اور جانور سمیت اداکارہ نے چالیس سے زائد فلموں میں کام کیا۔ کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی شلپا شیٹھی نے نومبر دو ہزار نو میں معروف بزنس مین راج کندرا سے شادی کی۔