اداکارہ شہمیم آرا ڈھائی سال گزر جانے کے بعد بھی کومے میں

Shahmeem

Shahmeem

پاکستان کی پہلی رنگین فلم نائلہ میں بطور ہیروئین جلوگر ہونیوالی شمیم آرا ڈھائی سال گزر جانے کے بعد بھی کومے میں ہیں، مگر ان کے تخلیق کردہ فلمی شاہکار آج بھی زبان زد عام ہیں۔1938میں روشنیوں کے شہر کراچی میں پیداہونیوالی پتلی بائی دنیائے فلم کے افق پر روشن ستارا بن کر چمک اٹھے گی۔

یہ کوئی نہیں جانتا تھا ،پتلی بائی نے 1956میں شمیم آراکے نام سے پہلی مرتبہ بطور ہیروئین فلم کنواری بیوہ میں کام کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ لالی وڈ کی ضرورت بن گئیں۔

شمیم آرانے اداکاری ہدایتکاری اور فلمسازی کے شعبوں میں اپنا لوہا منوایا بطور ہیروئین ان کی شاہکارفلموں میں اک تیرہ سہارا، قیدی، نائلہ ،صائقہ، سالگرہ اور دوراہا جبکہ بطور ہدایتکارہ پلے بوائے، مس ہانگ کانگ، بیٹا، ہاتھی میرے ساتھی ہیں۔