ریشم نے مستحق افراد میں سحرو افطار کیلئے پیسے تقسیم کیے۔ لاہورکے ایورنیو سٹوڈیو میں پیسوں کے حصول کیلئے سیکڑوں مزدوروں کی قطاریں لگ گئیں۔ ریشم نے لاہور کے فلم سٹوڈیوز جا کر غریب فلمی کارکنوں، اسسٹنٹ کیمرہ مینوں لائٹ مینوں ،ثانوی کردار ادا کرنے والے فنکاروں، ایکسٹرا کردار ادا کرنے والے اداکاروں اور بیوہ خواتین میںدس لاکھ سے ذائد رقم تقسیم کی۔
گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی ریشم کی فلم سٹوڈیو آمد پر درجنوں فلمی کارکن اکٹھے ہوگئے۔جن کو فی کس پانچ ہزار اور کچھ کارکنوں کو دس ہزار کی نقد امدادی رقم دی گئی۔ ریشم کا کہنا ہے کہ ملک میں فلم میکنگ کا کام محدود ہوجانے کی وجہ سے فلمی کارکن بے روزگاری اور کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں آخری دم تک اکیلا نہیں چھوڑ وں گی۔