لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) نیب نے اداکارہ صوفیہ مرزا کو اغوا کاری اور دھوکہ دہی کے بعد منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دیا ہے۔
ایان علی کے بعد ایک اور اداکارہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث قرار پائی گئی ہیں۔ نیب کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی درخواست میں خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کو ملزم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوفیہ مرزا منی لونڈرنگ میں ملوث ہیں۔ نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے تاہم آیف آئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔
نیب کی جانب سے جاری درخواست میں واضح طور پر اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے متعدد ڈراموں میں کام کرنے والی صوفیہ مرزا دو سال قبل بھی فراڈ اور اغوا کاری میں بھی ملوث قرار پائی گئی تھیں۔