ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اداکاری کے میدان میں نام کمانے کے بعد اب پروڈیوسر بننے کا عندیہ دے دیا۔
دبنگ گرل سوناکشی سنہا ان دنوں پروڈکشن کے میدان میں قدم جمانے کا سوچ رہی ہیں۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ سنہا فیملی کا پروڈکشن ہاؤس ان کے بھائی کے زیر انتظام ہے۔
آنے والے وقت میں وہ فلمیں پروڈیوس کر کے اسے خود چلانے کا سوچ رہی ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کی توجہ اداکاری پر ہی ہے۔