ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور امدادی مقصد کیلئے سانتا کلاز بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ڈیزائنر پرنیا قریشی کے ملبوسات کی آن لائن برانڈ سے منسلک ہوگئیں جس سے حاصل شدہ رقم فلاحی ادارے، سمائل فاؤنڈیشن کو دی جائے گی جو ملک کی پانچ ریاستوں میں غریب طبقے کے نوجوانوں کا مستقبل بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے اس امدادی مقصد کیلئے آن لائن سانتاکلاز کا روپ دھارا۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرنیا کے تیار کردہ ملبوسات لاجواب ہیں انہیں خوشی ہے کہ وہ اس کارخیر کا حصہ بنیں اس سے حاصل شدہ 100 فیصد رقم فلاحی ادارے کو دی جائے گی انہیں اس اچھے مقصد کا حصہ بن کر دلی سکون محسوس ہو رہا ہے۔ اداکارہ کی فلم ڈولی کی ڈولی جلد ہی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔