اداکارہ زیبا بختیار نے اڑتالیسویں سالگرہ منائی

Zeba Bakhtiar

Zeba Bakhtiar

لاہور (جیوڈیسک) زیبا بختیار کسی خوشبو کی طرح آئیں اور آتے ہی چھا گئیں۔ ڈرامہ سیریل انار کلی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ مثالی خوبصورتی، دلکش سراپا اور جاذب نظر انداز راج کپور کو بھا گیا جنہوں نے فلم ”حنا” کے ذریعے انہیں بالی وڈ میں انٹری دلائی۔ اداکارہ نے حنا کے بعد تعداد سے زیادہ معیار پر توجہ دی۔ یہ کئی نامی گرامی بالی وڈ ہیروز کی ہیروئن بنیں۔

دل ہاریں تو عدنان سمیع خان پر، لالی وڈ کی میوزیکل سپرہٹ فلم ”سرگم” میں کام میں کیا۔ محبت کی یہ داستان زیادہ عرصے تک نہ چل سکی۔ پاکستان میں رہ کر زیبا بختیار نے فلموں کے بجائے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا شروع کئے۔

زیبا بختیار اڑتالیس برس کی ہو گئی ہیں لیکن آج بھی ان کے پرکشش سراپے کی ہر کوئی مثالیں دیتا ہے۔