اصل نوبل انعام کے حق دار عبدالستار ایدھی تھے: چودھری شکیل

 Ghulam Mustafa Awan

Ghulam Mustafa Awan

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) اصل نوبل انعام کے حق دار عبدالستار ایدھی تھے جو پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چودھری شکیل ماکھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب اگر دیکھا جائے تو دنیا میں وہ واحد انسان ہیں جو کسی لالچ کے بغیر بنی نوح انسانوں کی خدمت کر رہے ہیں لیکن یہ ثابت ہو گیا کہ نوبل انعام دیتے ہوئے صرف اپنا مفاد دیکھا جاتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں فائدہ کون دیتا ہے ملالہ یوسفزئی کی خدمات سب کوپتہ ہیں پھر بھی نوبل انعام کی حقدار بنا دیا گیا۔

پاکستان اور دنیا کا ہر شخص جنتا ہے اصل حقدار کو آج تک حق نہیں ملاـ لیکن آنے والے وقت میں اس نوبل انعام کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ جائے گء پاکستانی قوم کو فخر ہوتا اگر یہ انعام عبدالستار ایدھی کو ملتا لیکن پھر بھی ہمیں اپنے محسن پر فخر ہے کہ ان کی جدوجہد صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت کرنا مقصود ہے۔