لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ اصل مذاکرات حکومت اور طالبان کے درمیان ہی ہوں گے۔
طالبان کمیٹی صرف رابطہ کارہے تاکہ فریقین کے درمیان خدشات دور کر کے مذاکرات کے ماحول کو ساز گار بنایا جائے۔ وہ اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ منورحسن نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود مذاکرات کامیاب ہونے کی امید ہے۔
سیکولر لابی قوم کے اندر مایوسی پھیلا رہی ہے۔ 73 کا آئین بنانے والوں میں وہ جید علما شامل تھے جنھیں آج کے علما اپنا استاد مانتے ہیں۔
مفتی محمود، مولانا عبدالحق، علامہ شاہ احمد نورانی اور پروفیسر غفور احمد جیسی قدآور قومی شخصیات آئین ساز کمیٹی میں شامل تھیں، وہ کیسے قرآن وسنت کے منافی آئین تشکیل دے سکتے تھے۔