اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے حکومت کو اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکے ہیکو نکاونے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں نے پاکستان میں ٹاپی گیس پائپ لائن، بھاشا ڈیم اور دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل کے کےلئے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انھوں نے مزید کہا کہ بینک آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے مکانوں کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی ترقی میں اے ڈی بی کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔