حسین محی الدین عدم ثبوت کی بنا پر بے گناہ قرار

Hussain Mohi-ud-Din

Hussain Mohi-ud-Din

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے کے مرکزی ملزم ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کو عدم ثبوت کی بنا پر بے گناہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق حسین محی الدین پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹی ایم او اور دیگر عملے کو گستاخی کا مزا چکھانے کی دھمکیاں دیں اور کارکنوں کو اشتعال دلایا۔

حسین محی الدین کے علاوہ مقدمے کے دیگر مرکزی ملزموں میں عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور بھی شامل ہیں۔ یہ مقدمہ 53 نامزد اور 3 ہزار کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق مرکزی ملزم کا نام نکالے جانے کے بعد مقدمہ کمزور ہو گیا ہے۔