ایڈشنل اینڈ سیشن جج اور سول جج کے خلاف آج چوتھے روز بھی کروڑ بار میں ہڑتال جاری
Posted on March 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: ایڈشنل اینڈ سیشن جج اور سول جج کے خلاف آج چوتھے روز بھی کروڑ بار میں ہڑتال جاری۔ ہائی کورٹ بار کے صدر کے حکم پر ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سینئر وکلاء کے ہمراہ کروڑ پہنچ گئے۔ عدلیہ کے ججوں کی کرپشن اور افسوس ناک رویہ کی صورت ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ ملتان ہائی کورٹ بار میں قرار داد پاس کر کے آیندہ لائحہ عمل کیا جائے گا۔
ان خیالت کا اظہار رائو عدنان جمشید ممبر ایگزیکٹو کانسل ہائی کورٹ بار ملتان نے سینئر وکیل و سابق صدر ملتان ہائی کورٹ بار رائو جمشید کے ہمراہ کروڑ بار کے وکلاء جنرل سیکریٹری ملک ریاض سیال ، نائب صدر ملک اذکار ، جوائنٹ سیکریٹری طارق علوی ، فنانس سیکریٹری شہاب خان سیہڑ ، سردار اقبال احمد خان شہانی ، سردار ذوالفقار علی خان شہانی ، ملک سیف اللہ سامٹیہ ، ذیشان خان سیہڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میںکیا۔ انہوں نیء کہا کہ وہ جنرل سیکریٹری بار ملک ریاض سیال کی درخواست پا وکلاء اور عدلیہ کے درمیان پائی جانے والی بے چینی کے سلسلہ میں کروڑ آئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ جس پر ایڈشنل اینڈ سیشن جج ملک ریاض حسین اور سول جج محمد اسلم دھاری وال کی مبینہ کرپشن اور ناروا رویہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ وکلاء نے ایڈشنل اینڈ سیشن جج کے متنازعہ اور جانبدارانہ فیصلوں کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔
جس میں 1.5 کلو چرس کے ملزم کی ضمانت لی گئی جبکہ ایک FIR نامزد ایک ملزم محمد عرفان ہے۔ اس کے ساتھ دیگر 4 افراد کی ضمانت بھی کینسل کی گئی۔ جو کہ اس مقدمہ میں ملوث ہیں اور نہ ہی نامزد ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جج صاحبان کی جانب سے انصاف کی پامالی کی بہت سی مثالیں سامنے آئی ہیں۔ رائو عدنان جمشید نے تمام عہدیداران و ممبر بار کروڑ کو یقین دہانی کروائی کہ تمام معلومات اور شواہد صدر و اراکین ملتان ہائی کورٹ بار کے سامنے رکھ دیئے گائیں گے۔ اور صدر سید امیر شاہ بخاری جلد کروڑ کے وکلاء میں پائی جانے والی بے چینی کا نوٹس لیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com