قتل میں ملوث 12ملزم بری

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گواہان کے منحرف ہونے پر قتل میں ملوث شہباز، گلفام اور یونس ڈاکیا کو بری کر نے کا حکم دیدیا۔ عدم شہادت کی بنا پر قتل میں ملوث اقبال، حمید اور ناصر وغیرہ چھ افراد جبکہ گواہان کے منخرف ہونے پر بہنوئی خاور کے قاتل ندیم اور دو ساتھیوں ارشد اور رفیق کو بری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود باپ سلیم کے پاس محبوس شیر خوار بچی کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او برکی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔