کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، سندھ پولیس کے سینئر افسران نے شاہد حیات کی تقرری کے خلاف درخواست دائر کر دی، درخواست دائر کرنے والوں میں ڈی آئی جی بشیر میمن، ڈی آئی جی ثنا اللہ عباسی، ڈی آئی جی امیر شیخ، ڈی آئی جی اظہر راشد اور ڈی آئی جی اے ڈی خواجہ شامل ہیں۔
پولیس افسران کی جانب سے درخواست بیرسٹر ضمیر گھومرو نے دائر کی ہے درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پہلی مرتبہ ڈسپلن فورس میں جونیئر آفیسر کو ایڈیشنل آئی جی بنا کر سینئر پر سبقت دی گئی ہے۔