کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کو ان کے عہدے سے ہٹا کر غلام قادر کو ان کی جگہ تعینات کر دیا ہے۔
9 مئی کو سپریم کورٹ نے صوبے بھر میں تعینات او پی ایس افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے تحت سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں 177 او پی ایس افسران کو ان کے عہدے ہٹا دیا تھا تاہم شاہد حیات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا تاہم آج حکومت سندھ نے شاہد حیات کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہے۔
واضح رہے کہ شاہد حیات کو 6 ستمبر 2013 کو کراچی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا جب کہ شہر میں جاری ٹاگٹڈ آپریشن بھی ان ہی کی سربراہی میں جاری تھا جس پر متحدہ قومی موومنٹ متعدد باران کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی تھی۔