ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات مشتاق احمد کے انتقال پر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کا اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام محمد، جنرل سیکریٹری با بو فیروز، اور دیگر تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں نے کھیلوں کی سرپرستی کرنے والی ممتاز شخصیت ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات مشتاق احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشتاق احمد مرحوم کی رحلت شعبہ کھیل کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

مرحوم کھیل کی سرپرستی کے ساتھ سماجی و فلا حی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے صحت مند سرگرمیوں اور سماجی خدمات کے حوالے سے مشتاق احمد مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے افیشل اور کھلاڑیوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مشتاق احمد مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔