کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایڈیشنل سیکریٹری معدنیات اور ہر دلعزیز شخصیت مشتاق احمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر میں گلفراز احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری کالونی اسپورٹس ضمیر السلام، انور فاروقی، امیر محمد خان، رئیس احمد ،محمد خالد،محمد عدنان ،احمد علی واسطی، منور خان، منیر، محمد سلیم، عابد ،فہیم الدین ،اختر حسین کے علاوہ دیگر ممبران، عہدیداران ،کھلاڑیوں نے شرکت کی تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلفراز احمد خان نے مرحوم مشتاق احمد کی اسپورٹس کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کھیل کے دلدادہ تھے۔
وہ اسپورٹس کی ترقی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے کھیل سمیت ہرشعبے میں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر سیکریٹری کالونی اسپورٹس ضمیر السلام نے کہاکہ مشتاق احمد شہر کراچی میں کہیں بھی اسپورٹس پراگرام ہوتے وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے انہوں نے دل کی گہرائیوں سے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم مشتاق احمد کی درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔