گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ضلع بھر کے سول ججوں نے انکے چیمبر میں الوداعی ملاقات کی۔ عدالتی سٹاف کی جانب سے دی گئی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اظہر علی نے کہا کہ وہ گوجرانوالہ سے اچھی یادیں لیکر رخصت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے عدالتی سٹاف کو پابندی وقت اورخلوص نیت سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ تقریب میں جوڈیشل افسران ، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری رانا عامر افتخار، ریڈر حسن بٹر، اہلمد ڈاکٹر رضوان اور دلاور، سی او سی قیصر، سول ناظر رفاقت اعوان، سٹینو گرافر حیدر شاہ، بجٹ اکاؤنٹ ایگزامینر عامر ضیاء،ناصر حسین سمیت دیگر شریک تھے۔