ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے اور جگا طلب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج
Posted on April 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پھالیہ: ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے اور جگا طلب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے نواحی موضع مدھرے کی رہائشی خاتون نسرین اختر زوجہ محمد انار۔
سلام آباد میں مقیم ہے۔ اس کے خاوند نے موضع مدھرے میں بھی کوٹھی تعمیر کررکھی ہے جس کی حفاظت کیلئے انہوں نے زبیر نامی شخص کو ملازم رکھا ہوا ہے گذشتہ دنوں اسی گائوں کے رہائشی محمد ریاض ولد غلام حیدر اور ایک نامعلوم شخص نے ان کے ملازم زبیر کو ٹیلی فون پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ 24گھنٹے کے اندر کوٹھی چھوڑ کر چلے جائو اور اپنے باس سے کہو کہ وہ 20لاکھ روپے دے دے ورنہ اسے قتل کردیا جائے گا۔ پھالیہ پولیس نے عدالت کے حکم پر نسرین اختر کی مدعیت میں زیردفعہ 25-Dٹیلی گراف ایکٹ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com