بلوچ (جیوڈیسک) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیراور کشمیرکونسل بلوچ کے عوام سے ضمنی انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے کرے اور حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری امداد کرے ،عوامی نظام کی تبدیلی اور کشمیرکی آزادی کو قومی ایجنڈا بنا یا جائے
نظام کو تبدیل کئے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچ بیٹھک اعوان آباد میں تربیتی ورکشاپ اور ضلع سدھنوتی کے اراکین جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر ارشد ندیم،امیر ضلع سردار حبیب، نزاکت حسین اور خلیل ہاشمی سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔