ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف جیت کیلئے مزید 284 رنز درکار ہیں، اس کی چار وکٹیں اور ایک دن کا کھیل باقی ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز تیسرے دن کے اسکور 132 رنز تین کھلاڑی آؤٹ رہی ڈکلیر کر دی۔ انگلینڈ کو جیت کیلئے 531 رنز کا ہدف ملا۔ چوتھے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 6 وکٹ پر 247 رنز بنائے۔
جو روٹ 83 اور کیون پیٹرسن 53 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بین اسٹوکس نے 28 رنز اسکور کیے، میٹ پرائر 31 اور اسٹورٹ براڈ 22 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔