ایڈیلیڈ (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز گرین کیپس کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال میچ میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 376 رنز درکار ہیں۔
قومی ٹیم کا اسکور 194 رنز پر پہنچا تو بابراعظم مچل اسٹارک کی وکٹوں سے باہر آتی گیند کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، انہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ففٹی اسکور کی اور وہ 66 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔
ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔