عدن (جیوڈیسک) یمن میں عدن کے قریب حوثی باغیوں اور حکومت کے حامی جنگجووں کے درمیان جھڑپوں میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی اتحادی کے فضائی حملوں میں بھی 10 جنگجو مارے گئے۔
یمنی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عدن کے قریب اتوار کو خوں ریز جھڑپیں ہوئیں۔ حکومت کے حامی جنگجووں نے عدن کے قریب واقع قصبے راس عَمران کا کنٹرول باغیوں سے چھیں لیا ہے۔
لڑائی کے دوران 30 حوثی باغی اور 5 حکومتی جنگجو مارے گئے۔ دوسری جانب سعودی اتحاد کے فضائی حملے بھی جاری رہے، جن میں 10 باغی ہلاک ہوگئے۔
یمن میں اقوام متحدہ نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب 7 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، لیکن فریقین نے اس کی پاس داری نہیں کی۔