اڈیالہ جیل سے 2 غیر ملکی قیدیوں کو برطانیہ ڈی پورٹ کر دیا گیا

Adiala Jail

Adiala Jail

راولپنڈی (جیوڈیسک) سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں منشیات کے مقدموں میں اسیر 2 غیر ملکی باشندوں کو کڑے حفاظتی انتظامات میں برطانیہ ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ طاہر صدیق کی سربراہی میں سکیورٹی عملے کی ٹیم 2 غیر ملکی قیدیوں Stentella اورSeatova کو کڑی نگرانی میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام کے حوالے کیا۔

دونوں غیر ملکی قیدیوں کو پرواز نمبر PK-585 میں برطانیہ روانہ کر دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ اور دنوں غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ منتقل کرنیوالے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ طاہر صدیق سے رابطہ کرنا چاہا، مگر رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔