عادل شاہ کے کنڈکٹر حضرات کا رویہ انتہائی سخت اور نازبیا ہوتا ہے
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: عادل شاہ ٹرانسپورٹ سروس کے ڈروئیوروں اور کنڈکٹروں کا دور دراز جانے والے مسافروں کے ساتھ نازیبا روایہ اور سامان کے پیسوں کے نام پر لوٹ کھسوٹ۔ تفصیل کے مطابق کروڑ لعل عیسن اور اس کے گرد و نواح میں عادل شاہ کوچز سے کراچی جانے والے مسافروں نے بتایا کہ عادل شاہ کے کنڈکٹر حضرات کا رویہ انتہائی سخت اور نازبیا ہوتا ہے اور بسا اوقات مسافروں کے ساتھ اڈے تک چھوڑنے کیلئے آنے والے مسافروں کے رشتہ داروں کے سامنے گالیاں بھی دی جاتی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔
تمام مسافروں اور ان کے رشتہ داروں نے وزیر ٹرانسپورٹ ، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قیصر عباس خان مگسی اور عادل شاہ کے اعلیٰ حکام سے عادل شاہ کے عملہ خصوصاً کنڈکٹروں کے نازیبا اور بدتمیزی والے روایہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضع رہے کہ عادل شاہ کوچز کے کنڈکٹروں کے اس رویہ سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور اس سے کوئی نا خوشگوار واقعہ بھی پیش آنے کا خدشہ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com