انتظامیہ اور بنک عملہ میری کسان پیکج کی رقم ہڑپ کرنا چاہتا ہے

Layyah

Layyah

لیہ +کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) انتظامیہ اور بنک عملہ میری کسان پیکج کی رقم ہڑپ کرنا چاہتا ہے،چیک اور سلپ جاری ہونے کے بوجود رقم نہیں دی جارہی یہ۔ با چک نمبر 104ML کے کاشت کار محمد حسین بھٹی نے وزیر اعظم پاکستان کو دی گئی۔

ایک درخواست میں کہی انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹا زمین دار ہے اور تین ایکڑ زمین پر کپاس کی فصل کاشت تھی دوسرے کاشتکاروں کی طرح اسے بھی چیک نمبر 2288 پیمنٹ سنٹر پر وصول ہوا اور سلپ نمبر 455644 بھی جاری کر دی گئی۔

جب میں نے چیک بنک عملے کو دیا تو رش کے باعث میرا چیک ادھر اُدھر کر دیا گیا،اور آخر میں مجھے یہ کہ کر کہ چیک گُم ہو گیا ہے تلاش کے بعد آپ کو اطلاع دی جائے گی ایک ماہ سے چکر لگا رہا ہوں لیکن محکمہ مال اور بنک عملہ مجھے رقم دینے سے انکاری ہے اور خرد برد کرنا چاہتا ہے مجھے میری امدادی رقم دلوائی جائے۔