کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ معاملات ٹھیک رکھنے کے لیے ہر آئینی ادارہ اپنی ذمے داریاں ادا کرے، انتظامیہ اختیارات سے تجاوز کرتی ہے اور انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں تو عدلیہ کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل کی جانب دئیے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آئین پاکستان ملک کے تینوں ستونوں میں توازن قائم کرتا ہے، عدلیہ کو اپنی خامیاں دور کرنے کیلئے خود احتسابی کا عمل اختیار کرنا ہوگا ۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اس کی آزادی کو تحفظ دیا جائے، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ احساس محرومی کے خاتمے کیلئے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ،سپریم کورٹ اس معاملے پر مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔
عشائیہ سےبلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے بھی خطاب کیا۔