انتظامیہ نے فائر فئٹنگ کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا

Karachi

Karachi

کراچی : ہر سال 4 مئی فائر فائٹر کی نہ قابل فراموش خدمات کو خراج تحسین دینے کے لئے عالمی دن منایا جاتا ہے اسی حوالے سے پی ٹی انتظامیہ نے فائر فئٹنگ کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

الخدمت کراچی کے شعبہ ڈزاسٹر منجمنٹ کے انچارج منظر عالم اور محمد رضوان نے خصوصی شرکت کی ،سیمینار میں مقررین نے شرکاء کو فائر فئٹنگ کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ،سیمنار میں وفاقی شرعی دفاع ،پی آئی اے ،الخدمت کراچی و دیگر دفاعی اداروں نے شرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی جنرل منیجر انجینئرنگ ایڈمرل حبیب الرحمن نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج کے دور میں فائر فائٹر کی خدمات کو دیکھتے ہوئے دل کرتا ہے کہ کاش میں بھی ایک فائر فائٹر ہوتا ،فائر فائٹنگ ایک مقدص پیشہ ہے اور اس شعبہ سے تعلق رکھے والے تمام افراد قابل تعریف ہیں ،انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری فائر فائٹنگ کے حوالے سے معلومات حاصل کرے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکے۔