مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) انتظامیہ کی غفلت، A کیٹگری کے سکولوں کی سیکورٹی کا اللہ حافظ، کھڑکیاں دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیکورٹی گارڈ ز غائب، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے A کیٹگری میں شامل سکولوں کی سیکورٹی کا اللہ حافظ، سکولوں کی چار دیواری پانچ سے چھ فٹ، دیواروں کے اوپروائر نہ ہونے کے برابر، کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔
جبکہ مین دیوار میں بڑے بڑے روشن دان اور دیوار کے ساتھ درختوں کی لمبی لائن ، چھت اور مین گیٹ کے باہر بنائے گئے برائے نام مورچوں میں بھی کوئی سیکورٹی گارڈز موجود نہیں، پرائیوٹ سکول مالکان سیکورٹی کے نام پر والدین کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
جبکہ سیکورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے، پنجاب حکومت کی طرف سے سخت سیکورٹی کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے، مذکورہ سکولوں کی ناقص سیکورٹی سیکورٹی چیک کرنے والی ایجنسیوں کی کارگردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔