لاہور (امتیاز علی شاکر) انتظامیہ کی لاپرواہی یابے خبری، مین فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا،میٹروبس کے گجومتہ اسٹیشن سے کاہنہ بازار تک ٹریفک پولیس کے اہلکار کم ہی نظر آتے ہیں،لوگ قوانین کی شدید خلاف ورزی کرتے ہیں جس کی باعث ٹریفک کابہائورک جاتاہے،شام کے وقت جب فیکٹریوں سے چھٹی ہوتی ہے توروہی نالہ گجومتہ ،مین فیروزپورروڈ پرلوگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کئے بغیرجہاں چاہے گاڑی پھنساکرٹریفک جام کردیتے ہیں ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتیں ہیں،یہ سلسلہ روزانہ کئی گھنٹوں تک جاری رہتاہے اورانتظامیہ کسی قسم کے اقدامات کرتی دیکھائی نہیں دیتی۔۔