انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کر کے اطمینان محسوس کرتی ہے، ماجد رضا غوری

کراچی : انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کر کے اطمینان محسوس کرتی ہے شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ شہریوں کی خدمت اولین تر جیح سمجھتی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں بلدیہ کورنگی کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کورنگی زون کے گا ربیچ ٹرانسفر اسٹیشن میں کچرے کو اٹھائے جانے کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی محمد رفیق شیخ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کورنگی زون سید محمد احمد نقوی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گا ربیچ ٹرانسفر اسٹیشن سے کچرے کو لینڈ فل سائیڈ منتقل کیا جائے کچرا اٹھانے کے عمل کو بدستور جاری رکھا جائے اور کچرا اٹھانے کی جگہ پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھڑکائو بھی کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Majid Raza Ghouri Visit

Majid Raza Ghouri Visit