انتظامہ کا سوتیلہ سلوک ،کچا شہزادہ روڈ کاہنہ نو گزشتہ 30 سالوں سے کیچڑ سے بھرا رہتا ہے۔ امتیاز علی شاکر
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
اس روڈ پر تقریبا 30 ہزار لوگ آباد ہیں جن میں سے اکثریت مزدور اور غریب ہے۔کبھی کسی دور حکومت میں بھی کچاشہزادہ روڈ سے کیچڑ ختم نہیں ہوا پرویز مشرف کے دور حکومت میںیہ روڈ 2مرتبہ تعمیر ہوا لیکن کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے یہ تعمیر اتنی ناقص ہوئی کہ دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر آنکھوں سے اُوجھل ہوگئی۔
ماضی میں کبھی کسی اہم سیاسی شخصیت نے اس حلقہ pp159سے الیکشن نہیں لڑا لیکن الیکشن 3013ء میں میاں محمد شہباز شریف نے قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں سیٹوں سے کاغذات جمع کروائے تو اہل علاقہ نے اُن سے بہت زیادہ اُمیدیں وابستہ کرلیں جن میںسے ایک بہت بڑی اُمید کاہنہ نو کچا شہزادہ روڈ کے مکینوں کی بھی شامل ہے۔تقریبا2ماہ قبل کچاشہزادہ روڈ کی تعمیر کاکام شروع ہوا تو اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن یہ منصوبہ بھی ماضی کی طرح بدترین کرپشن اور نااہلی کی زد میں آکر زوال پزیر ہوا۔ہواکچھ یوں کہ ٹھیکدار سیوریج کی چلتی پائپ لائن کے ساتھ ہی ایک اور لائن دفن کرکے راستہ ہموار کئے بغیر رخصت ہوگیا جس کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ راستہ ہموارکرنے کی کوشش کی لیکن وسائل کی کمی کی وجہ ناکام رہے ۔اب حالت یہ ہے کہ راستہ خراب ہونے کی وجہ سے بچوں کی سکول اُن کو سکول نہیں پہنچاتی ۔وین والے نے یہ کہہ کر بچوں کو سکول لے جانے سے صاف انکار کردیاہے کہ جب تک راستہ ٹھیک نہیں ہوتا میں اپنی گاڑی کچاشہزادہ روڈ پر نہیں چلائوں گا۔جناب عالیٰ بچے تعلیم سے محروم ہوتے جارہے ہیں جو اہل علاقہ کیلئے بہت بڑی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ ہم اپنے حلقےpp159 کے ایم پی اے سے مل کر اپنے مسائل نہیں سنا سکتے کیونکہ خوش قسمتی سے وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں اس لئے اہل علاقہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرنے کیلئے بار بار اخبار کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے کچاشہزداہ روڈ کی کرپشن فری تعمیر کردیں اگر ممکن نہیں تو صرف ہموار کروا دیں تاکہ بچوں کی سکول وین اُن کو سکول پہنچا دیا کرے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com